• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یتیم بچوں کی کفالت کیلئے ایک سو سنٹر قائم کئے جائینگے، ایم ڈی بیت المال

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار)پاکستان بیت المال کے ایم ڈی عون عباس بپی نے کہا ہے کہ ایک سال پہلے یتیم خانوں کی تعداد چھتیس کے قریب تھی جو اب 52 ہو چکی ہے،میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق ہم نے یتیم بچوں کی کفالت کیلئے ایک سو کے قریب سنٹرز کا قیام کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا سے منسلک ایسے افراد جن کے خاندان میں کوئی علاج معالجہ یا تعلیمی مسائل کا شکار ہو کیلئے خصوصی اقدام کیے جائیں گے اور بغیر کسی تاخیر ان کی امداد کو یقینی بنایا جائے گا۔
تازہ ترین