• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارٹنرز سکولوں کوپیک کے زیر اہتمام ہونیوالے امتحانات میں شرکت کی ہدایت

لاہور(خبر نگار)پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے تمام پارٹنرز سکولوں کو پنجاب ایگزامینشن کمیشن (پیک)کے زیر اہتمام ہونیوالے امتحانات میں شرکت کی ہدایات جاری کردیں۔ اس حوالےسے پیف کی جانب سے جاری کردہ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پارٹنرز سکولوں میں پڑھنے والے آٹھویں جماعت کے ہر بچے کی رجسٹریشن کروائی جائے۔ رجسٹریشن 31 اکتوبر تک کروائی جاسکتی ہے۔ بچوں کی رجسٹریشن نہ کروانے والے سکولوں کی انتظامیہ کے خلاف ایکشن ہو گا۔
تازہ ترین