• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ بلوچستان واقعے نے اسلامی روایات کا جنازہ نکال دیا،اسلامی جمعیت طلبہ

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) اسلامی جمعیت طلبہ بلوچستان کے ناظم صابر پانیزئی نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جامعہ بلوچستان میں طالبات کو ہراساں کرکے اسلامی روایات اور پشتون بلوچ اقدار کا جنازہ نکال دیا گیا ، معاملے کی شفاف تحقیقات کیلئے عدالتی کمیشن تشکیل دے کر ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس میں کیا ۔اس موقع پر ندیم بلوچ ، نعمت اللہ اچکزئی ، شاہ فیصل ، عادل سمیت دیگر موجود تھے۔انہوں نے بلوچستان یونیورسٹی میں پیش آنے والے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے نازیبا واقعات کا پیش آنا انتظامیہ کی کارکردگی پرسوالیہ نشان ہے۔انہوں نے کہاکہ موجودہ وفاقی حکومت میں سیکولرلابی تعلیمی اداروں میں آزادانہ ماحول لئے کوشاں ہے۔اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان نے ایسے حالات کاہمیشہ مقابلہ کیا ،انہوں نے مطالبہ کیا کہ جامعہ بلوچستان گرلزہاسٹل میں رات کے اوقات میں کالی شیشے والی گاڑیوں کے داخلے پرمکمل پابندی عائدکی جائے ،میڈیا کو مکمل رسائی دے کر تمام فیکلٹی اورکلاسوں کاسروے کرایاجائے تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات رونما نہ ہوں۔
تازہ ترین