آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
اتوار19؍ربیع الاوّل 1441ھ 17؍نومبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

چہلم کے جلوس کی سیکورٹی کیلئے اقدامات کئے جائیں گے، ڈی آئی جی

کوئٹہ (خ ن)ریجنل پولیس آفیسر ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ کی زیر صدارت چہلم حضرت امام حسین ؓکی سیکورٹی و دیگر انتظامات کے حوالے سے ایک اجلاس ہوا جس میں ایس ایس پی آپریشن طارق مستوئی ایس ایس پی ٹریفک نذیر احمد کرد بلوچستان شیعہ کانفرنس کے صدر سید داؤد آغا،علامہ جمعہ اسدی، قاری عطاالرحمٰن،انجمن تاجران کے نمائندے کے علاوہ جلوس کے روٹس کے تھانوں کے ایس پیز، ایس ایچ اوز اور دیگر افسران بھی شریک تھے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آر پی او ڈی آئی جی کوئٹہ نے کہا کہ چہلم کا جلوس اپنے مقررہ وقت اور روٹس پر مغرب سے قبل اختتام پذیر ہوگا، چہلم کے جلوس کے روٹس پر سخت سیکورٹی انتظامات کیے جارہے ہیں اور جلوس کے روٹ میں آنے والی گلیوں کو مکمل طور پر بند کیا جائے گا، اس سے قبل جلوس کے روٹ کو سپیشل برانچ اور بم ڈسپوزل مکمل طور چیک کرینگے جبکہ اے ٹی ایف اور جیمر وغیرہ مختلف مقامات پر لگائے جائیں گے اس کے علاوہ ایس او پیز پلان کے مطابق سکیورٹی کو مدِنظر رکھتے ہوئے جلوس کو خاردار تار،ڈریگن ٹیتھ اور رکاوٹوں سے بھی مکمل بندکیا جائے گا۔

کوئٹہ سے مزید