• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایڈورڈز کالج پشاور کے حوالے سے ہیسٹن ایشین چرچ ہنسلو میں اجلاس

لندن (سیمسن جاوید) ایڈورڈز کالج پشاور کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد ہیسٹن ایشین چرچ ہنسلو کے ہال میں ہوا۔ جس کو کونسلر کاشان بینٹ نے کنڈکٹ کیا۔ انگلینڈ سے تعلق رکھنے والی سوشل تنطیموں پی سی اے، آئی سی سی، پی ایم آر او، پی سی پی سی کے سرکردہ رہنمائوں کے علاوہ سول سوسائٹی کے ڈاکٹر پیٹر ڈیوڈ، مسز شمیم ڈیوڈ، آصف مل، ایڈووکیٹ قمر شمس، اسٹیفن پیٹر، علیم اختر، کونسلر کاشان بینٹ، جون باسکو، مائیکل میسی، عمران جوزف، پاسٹر سیموئیل نوبل، پاسٹر ندیم اعظم، پاسٹر حنوک پال، عظیم مسیح و دیگر شرکا نے ایڈورڈز کالج پشاور کے قومی تحویل میں لئے جانے کے فیصلے پر کہا کہ پاکستان کے مسیحی ہمیشہ سے پاکستان کے وفادار اور حب الوطن رہے ہیں جنہوں نے پاکستان کی تعمیر و ترقی اور اس کی حفاظت میں گراں قدر خدمات سرانجام دی ہیں اور کبھی کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا۔ رہنمائوں نے کہا کہ کالج کے قومی تحویل میں لینے کے فیصلے پر نظرثانی کی جائے۔
تازہ ترین