لیسٹر (پ ر) یورپی پاکستانی کرسچن آرگنائزیشن نے وزیراعظم پاکستان عمران خان سے درخواست کی ہے کہ ایڈورڈز کالج پشاور کے قومی تحویل میں لینے کے حوالے سے اقدام اٹھائیں۔ ہمیں امید ہے کہ وہ مسیحی برادری کو مایوس نہیں کریں گے۔ لیسٹر میں ہونے والے اجلاس میں صدر (ای پی سی او) چوہدری یوسف اختر، سیماب عنایت، عدنان اختر، صبا عدنان، ناروے سے ظفر اقبال سیکرٹری جنرل ای پی سی او، یوکے سے جاوید عنایت اور رفعت زمرد، فرانس سے انصر فاروق، مسٹر نعیم اقبال، اٹلی سے این مسیح اور نبیلہ امین، اسپین سے پرویز معراج اور پیٹر بہادر نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔