لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت میں تین نومولود بچوں کی لاشوں کی بے حرمتی پر قبرستان کے گورکن کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق لاشوں کی بے حرمتی کا واقعہ کوٹ لکھپت کے علاقے فریدکالونی قبرستان میں پیش آیا، جہاں 3 بچوں کی تدفین شدہ لاشیں قبروں سےباہر پڑی ملیں۔
اس بات کا انکشاف اس وقت ہوا جب دو روز پہلے انتقال کرجانے والی بچی کی لاش اس کی قبر کے باہر پڑی تھی، اسی طرح دو اور قبروں کے باہر بھی نومولود کی لاشیں پڑی تھیں۔
ایک بچی کے باپ فاروق احمد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے گورکن رفاقت کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
دوسری جانب اہل محلہ نے گورکن پرقبریں تبدیل کرنے کا الزام بھی عائد کیا ہے۔