آپ آف لائن ہیں
ہفتہ3؍شعبان المعظم 1441ھ28 ؍مارچ 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

نئے سائبر قوانین کے تحت پہلی سزا، توہین مذہب پر 5سال قید

لاہور (نیوز ایجنسیز) پاکستان میں نئے سائبر قوانین کے تحت پہلی سزا سنا دی گئی۔ صوبائی دارالحکومت لاہور کی ایک عدالت نے ملک میں نافذ نئے سائبر قوانین کے تحت ایک شخص ساجد علی کو توہین مذہب کا مرتکب قرار دے کر پانچ سال قید کی سزا سنا دی ۔ تفصیلات کے مطابق مجرم ساجد علی کو پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ 2016 کے تحت تین سال سزا جبکہ تعزیرات پاکستان کی دفعہ 298 اے کے تحت دو سال کی سزا سنائی گئی ۔ساجد علی پر الزام تھا کہ اس نے مسلمانوں کی ایک مقدس ہستی کے خلاف فیس بک پر نازیبا کلمات لکھے تھے۔اس حوالے سے میڈیا کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق عدالت کے تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ ساجد علی کے خلاف پراسیکیوشن نے مقدمہ ثابت کیا ہے نہ صرف اس کے موبائل اور فیس بک کی تکنیکی رپورٹ حاصل کی ہے بلکہ زبانی گواہان نے بھی فیس بک پوسٹ کی تصدیق کی کہ اس نے نازیبا الفاظ استعمال کیے۔عدالتی فیصلے میں یہ بھی لکھا گیا کہ ساجد علی نے اپنے اوپر عائد الزمات کی تردید کی اور اپنے دفاع میں کہا کہ مقدمے کا مدعی ان کا کرایہ دار ہے اور ذاتی رنجش اور عناد کی وجہ سے اس نے یہ مقدمہ درج کروایا لیکن ساجد علی اپنے اس دعوے کو عدالت میں ثابت نہیں کر پائے۔ عدالت نے اپنے تحریری فیصلے میں مزید لکھا کہ سائبر قوانین ملک اور معاشرے میں نئے ہیں اور

ابھی لوگوں کو اس کا ادراک نہیں حکومت کو چاہئے کہ وہ ان نئے قوانین سے متعلق عوام کو ٹھیک طرح سے آگاہ کرے۔ اس حوالے سے ایف آئی اے کے اسسٹنٹ ڈائرکٹر لیگل اور مقدمے کے پراسیکیوٹر منعم بشیر چوہدری نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس مقدمے کی تفتیش سائنسی بنیادوں پر کی گئی اور مجرم کا تعلق کسی خاص فرقے یا گروہ سے نہیں ۔ واضح رہے کہ ساجد علی پنجاب کے ضلع بہاولپور کے علاقے چشتیاں کا رہائشی ہے اور ان پر فروری 2017ء میں مقامی تھانے میں تعزیرات پاکستان کی دفعہ 298 ؍ اے کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی لیکن معاملے میں سوشل میڈیا کے استعمال کی وجہ سے یہ مقدمہ ایف آئی اے لاہور کے سائبر کرائم ونگ کو منتقل کر دیا گیا تھا۔

اہم خبریں سے مزید