لاہور (نمائندہ جنگ) لاہور کی انسداد منشیات عدالت کے ڈیوٹی جج خالد بشیر نے منشیات سمگلنگ کیس میں گرفتار رانا ثناء اللہ خان پر فرد جرم عائد کر کے کیس کا ٹرائل شروع کرنے کی ا ستدعا مسترد کر دی۔
عدالت نے رانا ثناء اللہ خان اور کیس کے تفتیشی افسر کے فون کا ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے رانا ثناء اللہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں دو نومبر تک توسیع کر دی ہے۔دوران سماعت رانا ثناء اللہ خان کے وکیل فرہاد علی شاہ نے دلائل دیتے ہوئے عدالت سے استدعا کی کہ رانا ثناء اللہ پر فرد جرم عائد کر کے ان کا ٹرائل شروع کیا جائے۔