• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصل آباد کے تاجر کا اغواء و تاوان کیس، آئی بی افسر مجرم قرار، 3سال قید بامشقت، 4سال سے جیل میں تھا، رہا کردیا گیا

کراچی (اسد ابن حسن) انسداد دہشت گردی عدالت فیصل آباد کے جج نے ایک بزنس مین کو اغوا کرنے والے انٹیلی جنس بیورو کے انسپکٹر اور اس کے ساتھیوں کو، ایک کروڑ روپے تاوان وصول کرنے کے جرم کا فیصلہ سنا دیاہے اسے 3سال قید بامشقت کی سزا دی گئی تاہم وہ چار سال سے جیل میں تھا اس لئے رہا کردیا گیا ۔مقدمے کے تفتیشی افسر کا اظہارِ اطمینان۔ مدعی کا پورا ریلیف نہ ملنے پر اپیل میں جانے کا فیصلہ۔ ’’جنگ‘‘ کو ملنے والی دستاویزات کے مطابق ایف آئی اے فیصل آباد سرکل میں 2015میں سب انسپکٹر غلام عباس کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 305/2015درج ہوا۔ ایف آئی آر میں یہ تحریر کیا گیا کہ ’’بذریعہ مخبر اطلاع موصول ہوئی کہ رانا جمشید نامی شخص رہائشی محلہ سعودآباد فیصل آباد انٹرنیٹ پر ایڈورٹائزنگ کا کام کرتا ہے۔ مورخہ 30ستمبر 2015ء کو انٹیلی جنس کا حاضر افسر انسپکٹر رانا اسرار منیر اپنے دیگر ساتھیوں میاں محمد انور، محمد فاروق، رانا ندیم اور پراپرٹی ڈیلر ضیاء بٹ کے ہمراہ رانا جمشید کے آفس آئے اور رانا اسرار منیر انسپکٹر آئی بی نے کہا کہ آپ کے پاس ناجائز غیرقانونی جائداد ہے اور آپ دہشت گردوں کو فنڈنگ کرتے ہیں۔

تازہ ترین