کراچی (اسٹاف رپورٹر )امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے نیشنل ہائی وے پر فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے ڈرائیوروں سید ایوب، نیاز علی اور محمد رسول کے اہل خانہ شیر ایوب وزیر ،محمد رفیق اور دیگر سے ملاقات کی اور اس افسوسناک واقعے پر گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں اور ورثا کو جماعت اسلامی کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی،انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ان کے ساتھ ہے اور ان کو انصاف کی فراہمی کے لیے قانونی سمیت ہر ممکن امداد اور تعاون کرے گی۔