• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فریال تالپور،ناصر شاہ، منظور وسان و دیگر کی اہلیت کیخلاف دلائل مکمل کرنے کا حکم

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے پیپلز پارٹی رہنماؤں کےخلاف اقامہ رکھنے پر فریال تالپور ، ناصر شاہ، منظور وسان اور دیگر کو نااہل قرار دینے کی درخواست پر وکلا کو جلد دلائل مکمل کرنے کا حکم دیدیا۔ جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس آغا فیصل پر مشتمل دو رکنی بنچ کے روبرو درخواست کی سماعت ہوئی۔ ناصر حسین شاہ کے وکیل محمد زبیر ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ان کے موکل کا پہلا اقامہ نومبر 2012میں ختم ہوگیا تھا۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف دیا کہ ایمریٹس آئی ڈی کی مدت 2016تک تھی مگر کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہیں کیا گیا۔ مستقل ویزا اور ملازمت کے بغیر “ایمریٹس آئی ڈی” نہیں مل سکتی۔ ایمریٹس آئی ڈی کے تحت ملنے والی تنخواہ الیکشن کمیشن سے چھپائی گئی۔ عدالت نے وکلا کو جلد دلائل مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 15 نومبر تک ملتوی کردی۔

تازہ ترین