کراچی(پ ر)سفینتہ المومنین ٹرسٹ کے زیر اہتمام جامع مسجد و امام بارگاہ شاہ نجف مارٹن روڈ میں اتوار 20 صفر کو صبح 9 بجے مجلس ہوگی، مولانا ذوالفقار حسین نقوی خطاب کرینگے ،بعد ازاں جلوس برآمد ہوگا جو جمشید روڈ گروہ مندر سے ہوتا ہوا نشتر پارک پہنچے گا جہاں مرکزی مجلس منعقد ہوگی،بعد ازاں جلوس نمائش ایم اے جناح روڈ ، صدر ہوتا ہوا حسینیہ ایرانیاں پر اختتام پذیر ہوگا،ٹرسٹ کے سیکریٹری سید حسن اختر نقوی نے شرکا سے پر امن رہنے کی اپیل کی ہے۔