• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پلاسٹک بیگ کے استعمال پر دکانداروں کو جرمانے

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے ) پاک ای پی اے نے ضلعی انتظامیہ کے ہمراہ پلاسٹک بیگ پر پابندی کے باوجود استعمال پر دکانداروں کو جرمانے کئے ۔جمعہ کے روز وزارت موسمیاتی تبدیلی ، ای پی اے حکام نے اسسٹنٹ کمشنر کے ہمراہ کورال، غوری ٹائون اور کھنہ پل میں پلاسٹک بیگ کے غیرقانونی استعمال کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے بیس کلوگرام پلاسٹک بیگ قبضہ میں لے لئے ، اس دوران اسسٹنٹ کمشنر نے تین دکانداروں کو بیس ہزار روپے جبکہ ای پی اے نے چار دکانداروں کو پچیس ہزار روپے جرمانہ کیا ۔
تازہ ترین