• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائیکورٹ:معلمہ کی تبادلے کیخلاف حکم امتناع جاری، حکام سے رپورٹ طلب

املتان (سٹاف رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ نے کنٹونمنٹ بورڈ کی معلمہ کی تبادلے کیخلاف درخواست پر حکم امتناع جاری کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کرلی ہے،فاضل عدالت میں طاہرہ پروین نے درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ اسکی 1987 میں بطور ٹیچر تقرری ہوئی اسے دو بار سلیکشن گریڈ تو ملا مگر اسے ترقی نہیں دی گئی وہ سینارٹی لسٹ میں پہلے نمبر پر آرہی تھی مگر اس سے جونیئر ٹیچر کو ترقی دے دی گئی جس سے اس کی حق تلفی ہوئی ہے،دریں اثناہائیکورٹ نےپرنسپل گورنمنٹ گرلز کالج کوٹ قیصرانی کو ہدایت کی ہے کہ ایک ماہ کے اندر درخواست گذار کی تقرری کا فیصلہ کریں اور عدالت کو مطلع کریں،عدالت میں پٹیشنر محمد مدنی نے موقف اختیار کیا تھا کہ گرلز کالج کوٹ قیصرانی میں بس کنڈکٹر کی نوکری کے لئے درخواستیں مانگی گئیں جس میں ہاشم ،عدیل اور محمد مدنی پہلے دوسرے اور تیسرے نمبر پر آئے ان میں سے 2 امیدوار ہاشم اور عدیل نے تونسہ شریف کے کالج میں ملازمت جوائن کرلی اور کوٹ قیصرانی کالج کی نشست خالی ہونے کے باوجود انہوں نے درخواست گزار کو نوکری پر نہیں رکھا اور سیٹ خالی چھوڑ دی، دریں اثناہائیکورٹ نے گورنمنٹ گرلز کالج کے ڈائریکٹوریٹ کالجز ڈیرہ غازی کو جونیئر کلرک کو تبدیل اور پریشان کرنے کے خلاف درخواست پر 15یوم میں معاملہ حل کرنے کا حکم دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی ہے، فاضل عدالت میں محمد عرفان نے درخواست دائر کی تھی۔
تازہ ترین