آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
پیر 20؍ربیع الاوّل 1441ھ 18؍نومبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

مداح جذباتی، اہلیہ ہمت بندھانے لگیں

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کوٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی کی  کپتانی سے ہٹائے جانے پر اُن کے مداح جذباتی ہوگئے اور  بطور کپتان ان کے خوشگوار لمحات کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپلوڈ کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: سرفراز کی قیادت سے برطرفی کے فیصلے پر نظرثانی کا مطالبہ

ناصرف مداح بلکہ سرفراز کی اہلیہ خوشبخت نے بھی سرفراز کی حمایت میں ٹوئٹس کئے اور اُن کی ہمت بندھائی۔

خوشبخت نے اپنے ٹوئٹ میں ہیش ٹیگ سرفراز احمد کے ساتھ ایک مشہور زمانہ قول لکھا۔

سرفراز کی اہلیہ کے اس ٹوئٹ کے جواب میں سرفراز کے مداحوں نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے بھرپور رد عمل دیا۔

سرفراز کی اہلیہ نے ایک ویڈیو بھی ری ٹوئٹ کیا جس میں سرفراز کی مداح نے اُن کی بطور کپتان بہترین لمحات کی یکجا ایک ویڈیو شیئر کی۔

انہوں نے سرفراز کو ٹیگ کرتے ہوئے اُن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ شائقین کرکٹ کو دیئے گئے قیمتی لمحات وہ کبھی نہیں فراموش کر سکیں گی۔

سوشل میڈیا پر مداحوں نے سرفراز کو کپتانی سے ہٹانا غیر منصفانہ قرار دیا۔

پی سی بی کے اس اقدام کے بعد ہیش ٹیگ سرفراز احمد پاکستان کے ٹرینڈ پینل پر ٹاپ ٹرینڈ بھی رہا۔

سرفراز کے مداحوں نے بطور کپتان ان کی صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے ویڈیوز اپلوڈ کیں۔

سرفراز  کے ایک مداح نے وکٹ کیپنگ کرتے ہوئے ان کےمشہور ڈائیلوگز کی ایک تصویر شیئر کی۔

ایک صارف نے پی سی بی کا سرفراز کو ہٹانے کے فیصلے کو بدترین فیصلہ کہا۔

سرفراز کے مداح نے سرفراز کی ایک تصویر اپلوڈ کرتے ہوئے ان کی ہمت بندھائی۔

معروف اسپورٹس اینکر زینب عباس نے بھی سرفراز کے لیے ٹوئٹ کیا اور مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سرفراز احمد کو ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی کپتانی سے ہٹادیا تھا۔

 اظہر علی آسٹریلیا کے خلاف 2 ٹیسٹ میچز میں قومی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ بابر اعظم آسٹریلیا کے خلاف 3 ٹی ٹوئنٹی میچز میں قومی ٹی ٹونٹی ٹیم کی قیادت کریں گے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید