• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فاروق ستار نے بھی سرفراز کو ہٹانے کی مخالفت کر دی

فاروق ستار نے بھی سرفراز کو ہٹانے کی مخالفت کر دی


ایم کیوایم بحالی کمیٹی کے سربراہ فاروق ستار نے بھی کراچی سے تعلق رکھنے والے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز کو ہٹانے کی مخالفت کر دی ہے۔

کراچی میں انسدادِ دہشت گردی کی عدالت (اے ٹی سی) میں پیشی کے بعد احاطۂ عدالت میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ملک کا سیاسی منظر نامہ عجیب و غریب ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم سیاسی ہیں انہیں اپوزیشن کو مزید اکسانا نہیں چاہیے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے سرفراز احمد کو ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی کپتانی سے ہٹا دیا گیا تھا  جس پر ان کے مداحوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ 

تازہ ترین