• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ حکومت کا نمبر پلیٹس گھروں پر پہنچانے پر غور

سندھ حکومت نے  تین سال سے تیار گاڑیوں کی نمبر پلیٹیں شہریوں کو اُن کے گھر پر پہنچانے پر غور شروع کردیا ہے۔ گھر پر نمبر پلیٹ پہچانے کے چارجز لیے جائیں گے۔

سیکریٹری ایکسائز عبدالحلیم شیخ کا کہنا ہے کہ گاڑیوں کی 17 ہزار نمبر پلیٹ تین سال سے پڑی ہیں، لوگ اٹھانے کوتیارنہیں۔

سیکریٹری ایکسائز کا کہنا ہے کہ 2020ء میں اس پر کام شروع کیا جائے گا، یہ فیصلہ 17 ہزار نمبر پلیٹ نہ اٹھانےوالےشہریوں کی وجہ سے کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہزاروں کی تعداد میں جعلی نمبر پلیٹ کی گاڑیاں صوبے میں چل رہی ہیں، جعلی نمبر پلیٹس کے خلاف محکمہ ہر چھ ماہ بعد مہم چلاتا ہے، کراچی میں جعلی نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کے خلاف مہم جاری ہے۔

عبدالحلیم شیخ نے کہا ہے کہ فینسی نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کے خلاف محکمہ اور ٹریفک پولیس کارروائی کررہی ہے، گاڑی پر فینسی نمبر پلیٹ لگانا غیرقانونی عمل ہے، ایسا کرنے والوں کے خلاف چالان کیا جائے گا اور  انہیں  جیل بھی بھیجا جاسکتا ہے۔

تازہ ترین