• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جے یو آئی کے دھرنے کی ٹائمنگ درست نہیں ، گورنر پنجاب


گورنر پنجاب چودھری سرور کا کہنا ہے کہ جے یو آئی کے احتجاج اور دھرنے کی ٹائمنگ درست نہیں ہے، سب کو کشمیر پر توجہ دینی چاہئے۔

گورنر ہاؤس لاہور میں پی ٹی آئی اسپورٹس اینڈ کلچرل ونگ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چودھری سرور کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمٰن سے مذاکرات کے لیےکمیٹی بنادی ہے۔

انہوں نے کہا کہ معاملہ مذاکرات سے حل ہوگا، اعتراض دھرنے یا احتجاج پر نہیں بلکہ اسکی ٹائمنگ پر ہے۔

اس موقع پر وزیر اعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق نے مولانا فضل الرحمٰن کے دھرنے کو آئین اور اسلام کے منافی قرار دیا۔

نعیم الحق کا کہنا تھا کہ مولانا کے عزائم کچھ اور ہیں ان کے اعلانات آئین اور اسلام کے منافی ہیں، مولانا فضل الرحمٰن کی تخریب کاری روکنے کے لیے حکومت تیار ہے۔

تازہ ترین