آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعہ24؍ ربیع الاوّل 1441ھ 22؍ نومبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

ون ڈے کی قیادت بھی بابر اعظم کو دیئے جانے کا امکان

ون ڈے کی قیادت بھی بابر اعظم کو دیئے جانے کا امکان


پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی طرف سے پاکستانی ٹیم کی ٹی ٹوئنٹی کے بعد ون ڈے کی قیادت بھی بابراعظم کے ہاتھ میں دیے جانے کا امکان ہے جس کا اعلان نیدرلینڈز کے خلاف سیریز سے پہلے کیا جاسکتا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹیسٹ ٹیم کے لیے اظہر علی اور ٹی ٹوئنٹی میں بابر اعظم کو کپتان مقرر کردیا ہے، تاہم دونوں فارمیٹ کے نائب کپتان مقرر کرنے کا مرحلہ ابھی باقی ہے۔

پی سی بی کے مطابق ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈز کا اعلان 21 اکتوبر کو کیا جائے گا اور امکان ہے کہ ٹیموں کے اعلان کے ساتھ ہی نائب کپتانوں کا اعلان بھی کردیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی کی جانب سے بابر اعظم کو ٹیسٹ اور محمد رضوان کو ٹی ٹوئنٹی کا نائب کپتان مقرر کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی کے کپتان بابراعظم کو مستقبل کے منصوبے کے تحت ٹیسٹ اسکواڈ کا نائب کپتان مقرر کیا جائے گا جب کہ ون ڈے ٹیم کی قیادت بھی بابر اعظم کو سونپنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔

وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کو بھی مستقبل کے لیے قائدانہ صلاحیتیں نکھارنے کے لیے ذمہ داری سونپی جا رہی ہے۔

ہیڈکوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق نے اظہر علی اور بابر اعظم کے ساتھ مشاورت کا آغاز کر دیا ہے اور بابر اعظم بھی نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں وقفے کی وجہ سے لاہور میں موجود ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید