آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
پیر 20؍ربیع الاوّل 1441ھ 18؍نومبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

حکومتی کمیٹی کے پہلے ہی اجلاس میں شرکت سے پرویز الٰہی کی معذرت

لاہور (نمائندہ جنگ)اپوزیشن کا آزادی مارچ رکوانے کیلئےقائم 7 رکنی حکومتی ٹیم کے اہم رکن اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے پہلے ہی اجلاس میں شرکت کرنے سے معذرت کرلی۔ پرویز الٰہی ق لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین کی طبیعت خراب ہونے کے باعث اسلام آباد اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔قریبی ذرائع کے مطابق ذاتی معالجین نے شجاعت حسین کو 2 ہفتے مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے، جس کے باعث پرویز الٰہی کی ذاتی مصروفیات بڑھ گئی ہیں اور دونوں رہنماؤں نے سیاسی سرگرمیاں محدود کر دی ہیں۔دریں اثناء اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالٰہی سے جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے ساتھ مذاکرات کیلئے قائم کردہ حکومتی کمیٹی کے سربراہ وزیر دفاع پرویز خٹک نے ٹیلیفون پر رابطہ کیا ہے۔ چودھری پرویزالٰہی گزشتہ روز نجی مصروفیات کے باعث کمیٹی کے اجلاس میں شرکت نہیں کر سکے تھے۔ انہوں نے پرویزخٹک کو بتایا کہ وہ انشاء اللہ منگل کو مذاکراتی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرینگے۔ 

اہم خبریں سے مزید