• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

دماغ میں ریسٹ نامی پروٹین انسانی زندگی کا دورانیہ متعین کرتا ہے، سائنسدان

نیویارک (نیوز ڈیسک)سائنسدان نئی تحقیق میں زندگی کی طوالت سے متعلق اہم انکشافات سامنے لائے ہیں اور ان کا ماننا ہے کہ انسان کے اہم ترین عضو یعنی دماغ ہی اس کی لمبی اور چھوٹی عمر کا فیصلہ کرتا ہے۔

یہ تحقیق امریکی ریاست بوسٹن کے ہارورڈ میڈیکل اسکول میں وفات پاجانے والے انسانوں کے پوسٹ مارٹم کے دوران حاصل کردہ دماغوں کے ٹشوز پر کی گئی۔

تحقیق میں حیرت انگیز بات یہ سامنے آئی کہ جن لوگوں کی عمریں 60 سے لے کر 80 کے درمیان ہیں وہ ان سے بھی لمی عمر پانے والے انسانوں سے بہت مختلف ہیں۔

ہارورڈ میڈیکل اسکول کی اس تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ جن لوگوں کی زندگی 80 سے زائد تھی، ان کے دماغ میں ریسٹ (REST) نامی پروٹین کی مقدار بہت کم ہے۔ یہ پروٹین عمر رسیدہ لوگوں کے مقابلے میں کم عمر والے افراد میں دماغی سرگرمیوں کو تیز کرنے میں مدد دیتا ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ یہ پروٹین الزائمر جیسی بیماری کے خلاف حفاظتی کام کرتا ہے، تاہم اس بات کی مکمل تصدیق نہیں کی جاسکتی کہ یہ انسانوں کو موت سے بچاتا ہے یا پھر زندگی کو بڑھا دیتا ہے۔یہاں یہ بات اخذ کی گئی کہ جو انسان کم سے کم دماغی سرگرمیوں میں شامل ہوتا ہے۔

تازہ ترین
تازہ ترین