• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرد فوجیں نہ نکلیں تو آپریشن دوبارہ شروع کر دیں گے،اردگان

انقرہ (جنگ نیوز)ترک صدر رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ اگر شمالی شام سے کرد فوجیں مقررہ وقت تک نہ نکلیں تو فوجی کارروائی دوبارہ شروع کر دیں گے۔شمال مشرقی شام میں برسرپيکار ترک اور کرد فورسز نے ایک دوسرے پر امریکا کی ثالثی ميں کرائے گئے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا ہے۔ ترک وزارت دفاع کے ایک بیان ميں کہا گيا ہے کہ شام کے سرحدی شہروں تل ابیض اور راس العین میں ’دہشت گردوں‘ نے 14 حملے کیے۔ بيان ميں کہا گيا ہے کہ انقرہ حکومت واشنگٹن کے ساتھ فائر بندی معاہدے کی پابندی کر رہی ہے۔ دوسری جانب کرد فورسز کا دعویٰ ہے کہ ترکی نے شہریوں اور زخمیوں کی منتقلی کے لیے محفوظ راستہ فراہم نہیں کیا۔

تازہ ترین