• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایمان مزاری اور ان کے شوہر کو گرفتار کرلیا گیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

ایمان مزاری ایڈووکیٹ اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ کو اسلام آباد سے گرفتار کرلیا گیا۔

ایمان مزاری کو سرینہ چوک انڈر پاس کے قریب گاڑی رکوا کر گرفتار کیا گیا۔ وہ اور ہادی علی چٹھہ اسلام آباد ہائی کورٹ بار سے ڈسٹرکٹ کورٹ جارہے تھے۔

دونوں وکلاء اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی وین میں تھے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ بار کے صدر واجد گیلانی اور منظور ججہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔

پولیس اسکواڈ بھی ہائیکورٹ بار کی وین کے پیچھے تھا۔

ذرائع کے مطابق ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو ہائیکورٹ کے باہر جھگڑا کیس میں گرفتار کیا گیا، مذکورہ مقدمے میں کل عدالت نے عدم پیشی پر دونوں کی ضمانت کی درخواستیں خارج کی تھیں۔

مذکورہ مقدمہ صدر ہائیکورٹ بار واجد گیلانی کی مدعیت میں درج ہے۔

یاد رہے کہ متنازع ٹوئٹ کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے جاری تحریری فیصلے میں ٹرائل کورٹ کا آرڈر کالعدم قرار دیا گیا ہے۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو موجودہ کیس میں گرفتار نہ کیا جائے۔

فیصلے کے مطابق ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو گواہوں پر جرح کیلئے 4 دن کا وقت دیا جاتا ہے۔ اگر ٹرائل کورٹ کے سامنے پیش نہ ہوئے تو یہ آرڈر ختم تصور ہوگا۔

قومی خبریں سے مزید