• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوکرین امن مذاکرات پہلی بار آج امارات میں ہوں گے

یوکرین کے صدر زیلنسکی—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
یوکرین کے صدر زیلنسکی—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

یوکرین امن مذاکرات کے لیے امریکا، روس اور یوکرین کی مذاکراتی ٹیمیں پہلی بار آج متحدہ عرب امارات میں مذاکرات کریں گی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق یوکرین کے صدر زیلنسکی نے ڈیووس میں میڈیا کو بتایا کہ روس، یوکرین اور امریکی مذاکراتی وفد آج اور کل سہ فریقی مذاکرات ابوظبی میں ہوں گے۔

زیلنسکی نے ڈیووس میں امریکی صدر ٹرمپ سے بھی ملاقات کی۔

یوکرینی صدر نے بتایا ہے کہ یوکرین کے لیے حفاظتی کی ضمانتوں کی شرائط کو آخری شکل دے دی گئی ہے، اور جنگ کے بعد معاشی بحالی کے لیے ایک معاہدہ آخری مراحل میں ہے، جس کے بیشتر حصوں پر اتفاق پایا جاتا ہے۔

دوسری جانب امریکی نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف بھی آج ماسکو میں روسی صدر پیوٹن سے ملاقات کریں گے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید