اسلام آباد (طاہر خلیل)پاکستان کی بورڈ آف پیس میں شمولیت کیوں اہم ہے؟عالمی پس منظر اور مقاصد کیا ہیں؟پاکستان نے ورلڈ اکنا مک فورم 2026 (ڈیووس) میں بورڈ آف پیس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت پر شرکت کی، جس کا واضح مقصد فلسطین میں امن کے قیام کی حمایت ہے۔ذرائع کے مطابق یہ اقدام غزہ میں مستقل جنگ بندی کے حصول اور اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق فلسطین کی تعمیرِ نو پر مرکوز ہے۔تعمیرِ نو کے منصوبے میں گھروں، ہسپتالوں، اسکولوں، پانی و بجلی کے نظام کی بحالی، روزگار کی اور فلسطینی عوام کی عزتِ نفس کی بحالی شامل ہے،عالمی شراکت اور مسلم دنیا کی نمائندگی پاکستان کے ساتھ سعودی عرب، ترکی، مصر، اردن، قطر، متحدہ عرب امارات، انڈونیشیا، بحرین، مراکش، ارجنٹائن، ہنگری اور امریکہ شامل ہیں متعدد مسلم اکثریتی ممالک کی موجودگی اس امر کی ضمانت ہے کہ فلسطینی حقوق، ریاستی حیثیت اور حقِ خودارادیت مرکزی ایجنڈا رہے، پاکستان کااصولی مؤقف غیر متزلزل ہےکہ 1967 سے قبل کی سرحدوں پر آزاد فلسطینی ریاست، القدس الشریف جس کا دارالحکومت ہو، قبضے اور غزہ کے عوام کی نسل کشی کی دوٹوک مخالفت بھی پاکستان کا موقف ہے گزشتہ روز ہونے والی ملاقات میں فلسطینی وزیرِاعظم نے غزہ میں امن کی غیر متزلزل حمایت، جاری نسل کشی کے خلاف مضبوط موقف اور عالمی فورمز پر فلسطینی حقوق کی مستقل وکالت پر ذاتی طور پر وزیر اعظم پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔