• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ گل پلازا: 67 لاشوں کا پوسٹ مارٹم مکمل، 16 لاشوں کی شناخت ہوگئی، پولیس سرجن

فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ سید نے کہا ہے کہ گل پلازا سانحے کے 71 لاشوں کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا ہے۔ اب تک 16 لاشوں کی شناخت ہوگئی ہے۔

جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر سمعیہ سید نے کہا کہ عمارت سے ملنے والی 6 لاشیں قابل شناخت تھیں اور 8 لاشوں کی شناخت ڈی این اے سے ممکن ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ ایک لاش کی شناخت قومی شناختی کارڈ سے ہوئی تھی اور ایک لاش کی شناخت گلے میں پہنے لاکٹ سے کی گئی ہے۔

ڈاکٹر سمیعہ نے کہا کہ لاشیں جل جانے کی وجہ سے ڈی این اے کا عمل پیچیدہ ہے۔

دوسری جانب سینئر فائر آفیسر ظفر خان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ عمارت کے تہہ خانے میں دوبارہ آگ لگ گئی تھی جسے بجھادیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ عمارت کی چھت سے ڈیزل ٹینک نہیں اتارا گیا تھا، ڈیزل ٹینک اتارنے کے دوران اس میں آگ لگی جسے بجھایا گیا۔

ظفر خان کا کہنا تھا کہ عمارت کا اسٹرکچر کمزور ہوگیا ہے، اب صرف سرچنگ کا عمل رہ گیا ہے، ملبے سے لاشیں نہیں صرف ہڈیاں مل رہی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید