• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب کے ہسپتالوں میں ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل اسٹاف کی ہڑتال جاری

لاہور ( جنرل رپورٹر ) لاہور سمیت پنجاب کے تمام بڑے ہسپتالوں میں گرینڈ ہیلتھ الائنس کی اپیل پر ایم ٹی آئی ایکٹ کے خلاف ہڑتال10ویں روز بھی جاری رہی جس کے باعث ہسپتالوں کی او پی ڈیز ، لیبارٹریز، ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹس اور آپریشن تھیٹرزدسویں روزبھی بندرہے جس سے دور دراز سے علاج معالجہ کی آس لیکر آنے والے مریضوں کو شدید مشکلات و پریشانی کاسا منا کر نا پڑا ۔گرینڈ ہیلتھ الائنس نےکل پنجاب اسمبلی کےسامنے دھرنا دینے اور لانگ مارچ کا اعلان کر دیا ہے۔

تازہ ترین