کراچی( پ ر ) سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سیکرٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کے چہلم کے موقع پر ملک بھر میں امن اور یک جہتی کو برقرار رکھنے کے لئے تمام مکتبہ فکر کے علمائے کرام کو اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہوگا، انہوں نے کہا کہ ملک کو اس وقت بھارت کی سازشوں کا سامنا ہے جو اس قسم کے مذہبی کے موقع پر ملک میں دہشت گردی کر کے صورت حال کو خراب کرنے کی کوشش کرسکتا ہے۔