• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کا سیکورٹی بیانیہ تبدیل ہونا چاہیے ، حنا ربانی کھر

سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کا کہنا ہے کہ پاکستان کا سیکورٹی کے بارے میں بیانیہ تبدیل ہونا چاہیے ، اس میں صحت تعلیم اور سماجی ایشوز کو شامل ہونا چاہیے۔

لاہور میں عاصمہ جہانگیر کی یاد میں ہونے والی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حنا ربانی کھر نے کہا کہ ماضی میں بہت سی غلطیاں کر چکے، اب آگے کی طرف دیکھیں۔ اگر ہم نے اپنے موقف میں لچک پیدا نہیں کی تو ترقی نہیں کرسکتے۔

انہوں نے کہا کہ رائے عامہ بنانے کا کام عوام کی بجائے قیادت کا ہے اور اسے ہی یہ کام کرنا چاہیے ۔کانفرنس سے افغانستان کی فوزیہ کوفی اور سری لنکا کی بھوانی فونیسکا نے بھی خطاب کیا۔

انہوں نے کہا کہ ان کے ملکوں میں اب بھی خواتین کو بہت سی مشکلات ہیں۔

تازہ ترین