• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی جاپان پہنچ گئے


صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی 4 روزہ دورے پر جاپان پہنچ گئے۔

صدر مملکت جاپان کے نئے بادشاہ ناروہیتو کی تاج پوشی کی تقریب میں شرکت کریں گے۔

ڈاکٹر عارف علوی جاپان کی حکومت کی دعوت پر ٹوکیو پہنچے تو سرکاری حکام نے ان کا استقبال کیا۔

صدر مملکت اپنے دورہ جاپان میں سیاستدانوں اور کاروباری شخصیات سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

جاپان کے نئے بادشاہ 59 سالہ ناروہیتو کی تاج پوشی کی تقریب 22 اکتوبر کو ہوگی۔

خیال رہے کہ چند ماہ قبل جاپان کے 85 سالہ بادشاہ اکی ہیتو کے دستبردار ہونے کے بعد ناروہیتو کو نیا بادشاہ مقرر کیا گیا ہے۔

جاپان کی 2 سو سالہ تاریخ میں اکی ہیتو وہ واحد بادشاہ ہیں جنہوں نے اپنا تخت خود چھوڑا ہے۔

تازہ ترین