• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلیا میں ریس کے گھوڑوں کو ذبح کرنے انکشاف

سڈنی (اے پی پی) آسٹریلیا میں ریس کے گھوڑوں کو ذبح کرنے کا انکشاف ہوا ہے جکبہ آسٹریلو ی حکام نے ریس کے گھوڑوں پر تشدد اور انہیں بڑے پیمانے پر زبح کئے جانے کے الزام میں مشتبہ افراد کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا۔غیرملکی نشریاتی ادارے کے مطابق گزشتہ روز مقامی میڈیا نے جانوروں پر تشدد کے حوالے سے ایک دستاویزی پروگرام نشر کیا تھا جس میں ریس کے 300 گھوڑوںکو گوشت کے لئے زبح کرتے دکھایا گیا تھا، اس رپورٹ کے فوری بعد حکام نے مشتبہ افراد سے فوری تحقیقات کا آغاز کر دیا ۔ آسٹریلیا کی بعض ریاستوں میں ریس کے گھوڑوں کو گوشت کے لئے ذبح کرنے پر پابندی ہے ،گھڑ دوڑ آسٹریلیا کی ایک مقبول اور منافع بخش صنعت ہے۔
تازہ ترین