• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گینگ وار ملزم کے انکشافات، پولیس کے اسنیپ چیکنگ نظام کی خامیاں آشکار

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) لیاری گینگ وار کے گرفتار ملزم افضل عرف اچھو کے انکشافات نے پولیس کے اسنیپ چیکنگ کے نظام کی خامیاں آشکار کر دیں، ملزم نے انکشاف کیا کہ وہ کھلاڑی کا حلیہ بنا کر موٹر سائیکل پر کٹ بیگ میںکلاشنکوف اور دستی بم سے بھرا کٹ بیگ موٹر سائیکل پر رکھ کر ٹھٹھہ پہنچا تھا،اس نےبتایا کہ وہ رکشہ ڈرائیور تھا اور اپنے گھر پر قبضہ چھڑانے کے لیے گینگ وار میں شامل ہوا تھا، اس نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر دو پولیس اہلکاروںاور سرینا موبائل مارکیٹ میںایک نوجوان کو قتل کیا تھا، ملزم کے انکشافات کے بعد کراچی پولیس کے اسنیپ چیکنگ کے نظام پر سوالات اٹھ گئے ہیں۔

تازہ ترین