• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

’’مصباح گردی بند کرو‘‘کراچی میں سرفراز کےحق میں پھر مظاہرہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی میں مسلسل دوسرے دن پاکستانی کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے محروم ہونے والے ٹیسٹ وکٹ کیپر سرفراز احمدکے حق میں شائقین کرکٹ اور سول سوسائٹی کی جانب سے مظاہرہ کیا گیا۔

سرفراز احمدکے حق میں شائقین کرکٹ کا مظاہرہ


2017میں سرفراز کے گھر کے باہربفر زون کی جس گلی میں پاکستان کی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی جیت پر جشن منایا گیا تھا اسی مقام پراتوار کی گرم دوپہر سینکڑوں شائقین اپنے پسندیدہ کرکٹرکے حق میں نعرے لگاتےرہے۔ مظاہرے میں انٹرنیشنل ہاکی کھلاڑی وسیم فیروز بھی شریک ہوئے۔

شائقین مصباح گردی بن کرو ، مصباح الحق، وقار یونس اور شعیب اختر کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے۔ شائقین نے سرفراز احمد کی تصاویر، بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔

ایک گھنٹے سے زائد جاری رہنے والے مظاہرے میں میرٹ کا قتل عام بند کرواور کراچی والوں کو کھیلنے دو کے نعرے بھی درج تھے۔ ایک بینر میں آرمی چیف جنرل قمر باجوہ اور چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ سے اپیل کی گئی تھی کہ سرفراز احمد کو انصاف دلوائیں۔

تازہ ترین