• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خفیہ ویڈیوز معاملہ، وائس چانسلر بلوچستان یونیورسٹی عہدے سے دستبردار

کوئٹہ (نمائندہ جنگ / نیوز ایجنسیز) خفیہ ویڈیوز معاملے کے بعد وائس چانسلر بلوچستان یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال اپنےعہدے سےدستبردار ہوگئے ہیں، گورنر بلوچستان نے وائس چانسلر کی عہدے سے دستبرداری کی ڈاکٹر جاوید اقبال کی درخواست منظور کرلی۔وہ تحقیقات مکمل ہونے تک فرائض سر انجام نہیں دیں گے جبکہ پروفیسر ڈاکٹر انور پانیزئی کو قائم مقام وائس چانسلر مقرر کردیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق گورنر ہائوس بلوچستان سے جاری ایک نوٹیفکیشن کے مطابق بلوچستان کی سب سے بڑی سرکاری درس گاہ میں خفیہ ویڈیوز بنا کر طلباء کو بلیک میل کرنے کے معاملے پر وائس چانسلر بلوچستان یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال اپنے عہدے سے دستبردار ہوگئے ۔ گورنر بلوچستان نے ان کی دستبرداری کی درخواست منظور کرلی، وائس چانسلر یونیورسٹی میں ہراسگی کی تحقیقات مکمل ہونےتک فرائض سرانجام نہیں دیں گے۔نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ پروفیسرڈاکٹرانورپانیزئی کو قائم مقام وائس چانسلر کے عہدے کی ذمہ داری سونپ دی گئی ہے۔
تازہ ترین