• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معاشی صورتحال میں بتدریج بہتری آ رہی ہے:عامر ڈوگر

ملتان (سٹاف رپورٹر) چیف وہیب قومی اسمبلی عامر ڈوگراور ایم پی اے ندیم قریشی نے کہا ہے کہ شہرکی تعمیر و ترقی کا آغاز ہو چکا ،بلدیاتی ادارے غیر فعال ہونے کے باوجود ارکان اسمبلی عوامی مسائل کے حل میں سرگرم ہیں ان خیالات کا اظہارانہوں نے یوسی33 نواں شہر ڈاکخانہ والی گلی میں سیوریج کا افتتاح کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ملک معاویہ، امجد علی فاروقی، نبیل شہزاد راجپوت، عامر شہزاد، رمیض بھٹی اور عامر سلیم بھی ان کے ہمراہ تھے۔ عامر ڈوگر نے کہا کہ ملک کی معاشی صورتحال میں بتدریج بہتری آ رہی ہے جس کا سہرا وزیر اعظم عمران خان کے سر ہے جو اس ملک کو کرپشن سے پاک کر کے مدینہ جیسی فلاحی ریاست بنانے کے جانب گامزن ہیں، ملک میں غربت ، بے گھر افراد کے لئے گھروں، نوجونوان کو روز گار کی فراہمی کے لئے کامیاب نوجوان قرضہ سکیم اور صحت کارڈ جیسے عظیم منصوبوں کا آغاز ہو چکا ہے اور لاکھوں افراد ان سے مستفید ہو رہے ہیں موجودہ مسائل وقتی ہیں اور ان کا مستقل حل کرنے کے لئے مثبت اقدامات کیے جا رہے ہیں، ماضی کی حکومتوں نے صرف زبانی جمع خرچ سے کام لیا لیکن ہم عملی طور پر عوام کی خدمت کے قائل ہیں اور اپنے مشن کی طرف رواں دواں ہیں۔
تازہ ترین