• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور یونیورسٹی کے زیراہتمام تین روزہ تربیتی ورکشاپ ختم

پشاور (خصوصی نامہ نگار) ادارہ تعلیم و تحقیق پشاور یونیورسٹی کے زیراہتمام منعقدہ تین روزہ تربیتی ورکشاپ ختم ہوگئی۔ جس کا مقصد بچوں کی تعلیم میں موثر نصاب اور تدریسی طریقہ کار کو سامنے لانا تھا۔ ورکشاپ کی تربیت کار سلمیٰ علی تھیں۔ مہمان خصوصی ڈین پروفیسر محمد عابد نے یونیورسٹی ماڈل سکول کی فیکلٹی اور ادارہ تحقیق و تعلیم سمیت فیکلٹی ممبران میں سرٹیفکیٹ تقسیم کئے۔ ڈائریکٹر آئی ای آر پروفیسر ارشد علی اور صائمہ قدیر بھی موجود تھے۔
تازہ ترین