• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین میں بین الاقوامی جنرل ایوی ایشن کنونشن کا آغاز


چین میں بین الاقوامی جنرل ایوی ایشن کنونشن ایئر شو کے ساتھ شروع ہوگیا، جس میں ہوا بازی کے شعبے سے تعلق رکھنے والے ماہر پائلٹس نے اپنے فن کا بھرپور مظاہرہ کر کے دیکھنے والوں کو حیران کردیا۔

چین کے صوبے شان ژی کے شہر وینان میں شروع ہونے والے انٹرنیشنل جنرل ایوی ایشن کنونشن کے دوران منعقد کئے گئے ایئر شو کے پہلے روز چین سمیت مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والی ایکروبیٹکس ٹیموں نے حصہ لیا اور جہاز اُڑاتے ہوئے ایسے حیرت انگیز کرتب دکھائے کہ شائقین بھی تعریف کئے بغیر نہ  رہ سکے۔

واضح رہے کہ وینان میں منعقد ہونے والی یہ ایوی ایشن نمائش چار روز تک جاری رہے گی، جس میں سیکڑوں جدید طیارے نمائش کے لیے پیش کئے جائیں گے۔

تازہ ترین