وزیراعظم عمران خان نے کراچی میں وفاقی حکومت کے جاری منصوبوں کے جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔
اجلاس میں وفاقی وزراء خسرو بختیار، سینیٹر اعظم سواتی، گورنر سندھ عمران اسماعیل، میئر کراچی وسیم اختر، چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ، ایس ای ڈی سی ایل بورڈ کے چیئرمین ثمر علی خان، صالح احمد فاروقی اور سینئر افسران نے شرکت کی۔
دورۂ کراچی کے دوران وزیراعظم کو سندھ انفرااسٹرکچر ڈیولپمنٹ کمیٹی لمیٹڈ ( ایس ای ڈی سی ایل) کی جانب سے کراچی میں وفاقی حکومت کے جاری منصوبوں پر پیشرفت کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔
وزیراعظم کو وفاق کی طرف سے جاری کراچی پیکیج میں شامل منصوبوں پر پیش رفت سے بھی آگاہ کیا گیا۔
عمران خان نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ کراچی کے عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لیے وفاقی حکومت ہر ممکن کوشش کررہی ہے۔