• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نلینٹ چیک پوسٹ پر ڈمپر سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد ، دو افراد گرفتار

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) کوسٹ گارڈز نے نلینٹ چیک پوسٹ پر دوران چیکنگ ڈمپر سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہونے پر ڈرائیور سمیت دو افراد کو گرفتار کر لیا ۔کوسٹ گارڈز ذرائع کے مطابق کوسٹ گاڈرز نے گزشتہ روز نلینٹ چیک پوسٹ پر دوران چیکنگ گودار جانے والے ڈمپر کے خفیہ خانوںسے 26سو کلو چرس برآمد ہونے پر ڈرائیور سمیت دو افراد کو گرفتار کر لیا پکڑے جانے والی چرس کی مالیت کروڑوں روپے ہے جسے بیرون ملک اسمگل کیا جانا تھا ۔
تازہ ترین