بہاول پور میں نویں جماعت کی طالبہ کو آئس ہیروئن کا عادی بنا کر مبینہ اجتماعی زیادتی کرنے والے گروہ کو پولیس ا ب تک گرفتار نہیں کرسکی ہے۔
بہاول پور کے علاقے ضیاء الدین کالونی کی نویں جماعت کی طالبہ ٹیوشن کے لیے ماڈل ٹاؤن سی میں واقع کوچنگ اکیڈمی جاتی تھی جہاں اُسےآئس ہیروئن کے نشے کا عادی بنا کر کئی دنوں تک اُس کے ساتھ اجتماعی کی جاتی رہی۔
پولیس نے متاثرہ لڑکی کے والد کی مدعیت میں گینگ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے، مقدمہ میں ڈاکٹر زوہیب، لیڈی ڈاکٹر ثانیہ، مسمات ردا ندا، سردار عمیر، ساجن اور حماد پر مشتمل گینگ کے چھ ارکان کو نامزد کیا گیا ہے جبکہ ایک ملزم عبوری ضمانت حاصل کرنے کے بعد شامل تفتیش ہوگیا ہے۔
پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان روپوش ہیں جن کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں کام کر رہی ہیں اور بہت جلد تمام ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔
پولیس کے مطابق 16 اکتوبر کو لڑکی کو آئس نشہ کے بہانے گھر سے بلا کر اغواء کیا گیا تھا اور دو دن تک اُسے مبینہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا جاتا رہا۔