آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعرات23؍ ربیع الاوّل 1441ھ 21؍نومبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

ندا ڈار ویمن بگ بیش میں ’لیڈی بوم بوم‘ کے نام سے مشہور

ندا ڈار ویمن بگ بیش میں ’لیڈی بوم بوم‘ کے نام سے مشہور


پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی جارح مزاج آل راؤنڈر ندا ڈار آسٹریلیا میں ویمن بگ بیش لیگ میں ’’لیڈی بوم بوم‘‘ کے نام سے مشہور ہوگئی ہیں، پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی بھی اس لیڈی بوم بوم کے معترف ہیں۔

71 ون ڈے اور 96 ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنلز میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والی ندا ڈار قومی ٹیم میں اپنی جارح مزاج کرکٹ کی وجہ سے مشہور ہیں۔

شاہد آفریدی کے ہر انداز کو فالو کرنے والی ندا ڈار اب باضابطہ طور پر" لیڈی بوم بوم " کے نام سے مشہور ہوگئی ہیں، آسٹریلوی میڈیا بھی اب انہیں اس نام سے پکار رہا ہے۔

آسٹریلوی میڈیا کو انٹرویو میں ندا ڈار کہتی ہیں کہ وہ بگ بیش میں حصہ لینے والی پہلی پاکستانی خاتون ہیں جس کی وجہ سے ان پر یہ ذمہ داری بھی ہے کہ وہ سڈنی ٹھنڈرز کی جانب سے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے خود کو منوائیں۔

انہوں نے بتایا کہ بچپن میں وہ لڑکوں کے ساتھ لڑکا بن کر ہی کرکٹ کھیلتی تھیں۔ ان کی کوشش ہوگی کہ بگ بیش میں وہ جو کچھ سیکھیں، وطن واپس آکر اپنی ساتھیوں کو بھی اس سے آگاہ کریں۔

دوسری جانب ’’بوم بوم‘‘ کے نام سے جانے جانے والے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی بھی ندا ڈار کی کامیابیوں کے معترف ہیں، شاہد آفریدی کہتے ہیں کہ ندا ڈار ایک گیم چینجر ہے، انہوں نے سوشل میڈیا پر کہا کہ دعا ہے کہ ندا کے فلک شگاف چھکے بہت دور جائیں اور وہ سب کے لیے مثال بنیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید