آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
بدھ 15؍ربیع الاوّل 1441ھ 13؍نومبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

آسٹریلیا میں مٹی کے طوفان سے لوگ خوفزدہ

آسٹریلیا میں مٹی کے طوفان نے لوگوں کو خوفزدہ کردیا۔


موسم کی خرابی اکثر نہ صرف مشکل صورتحال پیدا کردیتی ہے بلکہ لوگوں کوخوفزدہ بھی کردیتی ہے۔

آسٹریلیامیں موسم کی ایسی سختی اُس وقت دیکھی گئی جب اچانک مٹی کا طوفان اُمڈ آیا، جس نے ہر شخص کو خوف میں مبتلا کردیا، جبکہ اس دوران مٹی کے بگولے نے لوگوں کو بیحد خوفزدہ کردیا۔

جی ہاں، آسٹریلیا کے مغربی علاقوں میں موسم نے اچانک کروٹ بدلی اور تیز ہواؤں کے ساتھ اڑتی ریت، دھول مٹی سے جہاں نظام زندگی درہم برہم ہوگیا وہیں ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوئی اور ہوا میں اُڑتی ریت اور مٹی کے باعث کئی افراد کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

رپورٹ کے مطابق موسم کی خراب صورتحال کے باعث انتظامیہ کی جانب سے لوگوں کو گھر سے باہر نکلتے ہوئے احتیاط کی تاکید کی گئی۔

دلچسپ و عجیب سے مزید