• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کا استعفیٰ لے کر جائیں گے، اکرم درانی

اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کے کنوینر اکرم خان درانی نے کہا ہے کہ استعفیٰ مانگا ہے وہ لے کر جائیں گے، رہبر کمیٹی کمزور نہیں طاقت ور ہے۔

سابق وفاقی وزیر اور رہبر کمیٹی کے کنوینر اکرم خان درانی کی 4 نومبر تک کی عبوری ضمانت منظوری کرلی گئی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے قومی احتساب بیورو(نیب) کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ہے۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں اکرم درانی نے کہا کہ اپوزیشن کی لیڈرشپ رہبر کمیٹی کے بغیر نہیں ملے گی، مولانا فضل الرحمٰن بھی پرویز الٰہی سے نہیں ملیں گے۔

جے یو آئی (ف) کے رہنما نے مزید کہا کہ پرویزخٹک، صادق سنجرانی نے ان سے رابطہ کیا، ہم نے کوئی رابطہ نہیں کیا، تکلیف میں وہ ہیں اس لیے وہ رابطے کررہے ہیں۔

اکرم درانی نے یہ بھی کہا کہ انہوں نے حکومتی کمیٹی کو رہبرکمیٹی کا پیغام دیا ہے کہ دھرنے میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ ڈالنے کا اعلان کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کو جانا ہوگا، استعفیٰ مانگا ہے وہ لے کر جائیں گے۔

تازہ ترین