• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بچے بھی بائیک رائیڈنگ کے ماہر نکلے


اب بچے بھی بائیک رائیڈنگ کے ماہر نکلے۔ویڈیو میں نظر آنے والا یہ بچہ نہ صرف اپنی چھوٹی سی ہیوی بائیک چلا رہا ہے بلکہ اونچے نیچے دشوار گزار راستے پر کرتب بازی کا شاندار مظاہرہ بھی کر رہا ہے۔

امریکی ریاست کولوراڈوسے تعلق رکھنے والا4 سالہ Coryنامی بچہ چھوٹی سی عمر میں نہ صرف بائیک چلانے کا شوقین ہے بلکہ ایک ماہر رائیڈر کا انداز بھی خوب اپناتا ہے۔

یہ بچہ اپنی چھوٹی سی ہیوی بائیک کو تیز رفتاری سے دوڑانے کے ساتھ ساتھ مشکل راستوں پرموٹر سائیکل چلاتے ہوئے اسٹنٹ بھی خوب دکھاتا ہے جبکہ اپنے شوق کی بنا پرکئی مقابلے بھی جیت چکا ہے۔

ننھے میاں کی بائیک رائیڈنگ کی شاندار صلاحیتوں نے دیکھنے والوں کو بھی دنگ کردیا ہے جو شائقین کیلئے لِٹل رائیڈر بن گیا ہے۔

تازہ ترین