• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم نے خصوصی اقتصادی زونز کے قیام میں پیشرفت کا جائزہ لیا

وزیراعظم نے خصوصی اقتصادی زونز کے قیام میں پیشرفت کا جائزہ لیا


وزیراعظم عمران خان نے ملک میں خصوصی اقتصادی زونز کے قیام میں پیشرفت کا جائزہ لیا۔

اسلام آباد میں وزیراعظم کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں غیر ملکی اور مقامی سرمایہ کاروں کی سہولت کے لیے موثر رابطہ کاری پر بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم نے اپنےخطاب میں کہا کہ حکومت ملک میں کاروبار میں آسانی کے لیے اقدامات اٹھا رہی ہے۔

اجلاس کے شرکاء کو مرکز اور صوبائی یونٹس کے مابین ہموار اور موثر حکمت عملی سے متعلق آگاہ کیا گیا۔

اس موقع پر مالی سال 20-2019 کے دوران مختلف منصوبوں کے لیے 2 اعشاریہ 8 ارب اور بن قاسم، دھابیجی، رشکئی اور حطار زون کو بجلی کی فراہمی کے لیے فنڈز کی فراہم کرنے کا فیصلہ ہوا۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ برآمدات، درآمدی متبادل، مقامی مینوفیکچرنگ کی حوصلہ افزائی کے لیے فریم ورک تشکیل دیا جارہا ہے۔

اجلاس میں یہ بھی بتایا گیا کہ نئی قانون سازی سے بے روزگاری، کرنٹ اکاونٹ خسارہ اور ٹیکنالوجی کی منتقلی میں آسانی ہوگی۔

تازہ ترین