• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوگل کا 10ہزار سال کا کام 200 سیکنڈ میں کرنیوالے کمپیوٹر تیار کرنے کا دعویٰ

واشنگٹن (نیوز ایجنسی) دنیا کا ذہین سے ذہین انسان ایک گھنٹے میں کتنے اربوں، کھربوں اور ٹریلین کا حساب کر سکتا ہے؟انسان کو چھوڑیے، یہ بتائیے کہ ایک عام کمپیوٹر ٹریلین سے آگے کواڈریلین، کواٹریلین یا سیکسوٹیلین کا حساب لگانے میں کتنا وقت لے گا؟نہیں جانتے نا!، لیکن اب گوگل نے ایک ایسا کمپیوٹر تیار کرنے کا دعویٰ کیا ہے جومحض 200سیکنڈز میں وہ کام سر انجام دے سکتا ہے جو ’سپر کمیپوٹرز‘ 10 ہزار سال میں سر انجام دے سکتے ہیں،گوگل نے اس کمپیوٹر سسٹم کو ’کوانٹم سپرمیسی‘ کا نام دیا ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ اسی نام سے بنایا جانے والا کمپیوٹر دنیا کے طاقتور و تیز ترین کمپیوٹرز سے کہیں زیادہ تیز ہوگا۔\
تازہ ترین