• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل عالمی امن کیلئے سنگین خطرہ بن گیا ہے، مصری صدر

مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے کہا ہے کہ اسرائیل عالمی امن کےلیے سنگین خطرہ بن گیا ہے۔

دوحا میں ہنگامی عرب اسلامی سربراہی اجلاس سے خطاب میں عبدالفتاح السیسی نے کہا کہ مصر اہل فلسطین کی جبری بےدخلی کے کسی بھی منصوبے کو سختی سے مسترد کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے دوحا میں حملہ کر کے تمام سرخ لکیریں عبور کرلیں، اسرائیل عالمی امن کےلیے سنگین خطرہ بن گیا ہے۔

اجلاس کے دوران اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے جنرل سیکریٹری نے کہا کہ اسرائیلی بربریت اور مظالم نے تمام حدیں پارکرلی ہیں، اسرائیل کی جانب سے خطے کے ملکوں کو نشانہ بنانا انتہائی تشویشناک ہے۔

عراقی وزیراعظم نے کہا کہ اسرائیل کی جارحیت پر عالمی برادری کی خاموشی معنی خیز ہے، یہ دہرا معیار ترک کرنا ہوگا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید