کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیراعظم عمران خان نے وزارت بین الصوبائی رابطہ کی جانب سے احکامات کو نظر انداز کرنے اور سفارشات پر عملدرآمد نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایک ہفتے میں کھیلوں سے متعلق قائم کی گئی ٹاسک فورس کی سفارشات، پاکستان اسپورٹس بورڈ سمیت سیاحت سے متعلق سفارشات پر عملدرآمد کرانے کی ہدایت کر دی ہے۔تحریری مراسلہ میں سفارشارت میں عملدرآمد کے حوالے سے غیر ضروری تاخیر پر وزارت بین الصوبائی رابطہ کی کارکردگی پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے اور اس حوالے سے وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کو خصوصی ہدایات دی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ ایک ہفتے کے اندر مکمل کرکے رپورٹ سے وزیر اعظم آفس کو آگاہ کیا جائے۔ دوسری جانب اس بات کی اطلاعات بھی ہے کہ پاکستان اسپورٹس بورڈ کی بھی نج کاری کی جائے گی۔