برطانیہ کے مانچسٹر ایئرپورٹ پر جھگڑے کے معاملے پر دو پاکستانی بھائیوں پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔
رواں سال 23 جولائی کو وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا گیا تھا کہ جھگڑے کے دوران پولیس افسر ایک نوجوان کو زمین پر گرا کر تشدد کا نشانہ بنا رہا تھا۔
اس دوران ایک اور افسر ہاتھوں میں بلیک پیپر اسپرے تھامے ویڈیو بناتا رہا۔
مانچسٹر پولیس کے ایک اہلکار نے نوجوان کے سر پر لاتیں ماریں جبکہ متاثرہ نوجوان کے گرد دیگر مرد اور ایک خاتون اہلکار بھی موجود تھی۔
انگلینڈ کی کراؤن پراسیکیوشن سروس کے مطابق واقعے میں کسی پولیس افسر پر فرد جرم عائد نہیں کی گئی۔
اس صورتحال پر ملزمان کی والدہ نے فیصلے کو چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔